جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی مری جانے والے راستوں پر ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت

ٹریفک بحال کرنے

لاہور : حمزہ شہباز قطر میں ہونے کے باوجود متحرک ہیں، انہوں نے مری جانے والے راستوں پر ٹریفک جلد بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او کو ہدایات کی ہے کہ مقررکردہ سے زائد گاڑیوں کی مری میں داخلے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مؤثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو جلد بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : حمزہ شہباز ایک روزہ نجی دورے پر قطر روانہ

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بحالی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔ سیاحوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے رہنمائی کی جائے۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے کنٹرول روم اورانفارمیشن ڈیسک قائم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں