جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈی جی خان، تونسہ اور راجن پور میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

تونسہ اور راجن

لاہور : پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور راجن پور کے سیلاب متاثرین کا  ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ہدایت کی ہے کہ ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور راجن پور میں متاثرین سیلاب کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیز کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور انتظامیہ تمام امدادی سرگرمیوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : حمزہ شہباز کی پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر

انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے انہیں 3 وقت کا کھانا فراہم کیا جائے۔ آخری متاثرہ فرد کی محفوظ مقام پر منتقلی تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ متاثرین کیلئے ریلیف کیمپس میں اضافہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امدادی کیمپس میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔ متاثرین کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔ آفت میں گھرے افراد کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ خبریں