جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی قائد اعظم کے مزار پر حاضری

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے قائد اعظم کے مزار پر پرچم کشائی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مزار پر پہنچنے پرچیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پہنچے تو ان مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب

وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ چاک و چوبند دستے کے ساتھ فلیگ پوسٹ تک گئے، جہاں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے قائد اعظم کے مزار پر پرچم کشائی کی، مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

متعلقہ خبریں