جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

وزیر اعلی سندھ کا اسٹیڈیم کے انتظامات دیکھ کر خوشی کا اظہار

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے صبح سویرے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ کرانتظامات دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کہ بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج پی ایس ایل کا دوسرا فائنل کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔ کراچی والوں کے لیے خوشی کی بات ہے کہ وہ سات میچز پہلے دیکھ چکے ہیں۔ آج آٹھواں میچ دیکھ سکیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو فائنل دیکھنے آئیں گے ۔

 وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے چیف ایگز ایکٹیو پاکستان آئے ہوئے ہیں یقینی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو تمام حالات سے آگاہ کرے گا۔ امید ہے جلد بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ پرانا پاکستان بھی واپس آئے گا۔ کراچی ہی نہیں بلکہ ملک بھرسے لوگ آرہے ہیں۔

آخر میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی پی ایس ایل کا فائنل کروایا تھا اور ہم چاہتےہیں شائقین کو کم سے کم تکلیف ہو۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو تاکہ پی ایس ایل کےآٹھ میچزکے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب بھی دیکھ سکے۔ میں آج کے میچ میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کروں گا۔

متعلقہ خبریں