جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعلیٰ سندھ کی صحت میں بہتری

وزیر اعلیٰ بہتری

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کی صحت میں بہتری آنے لگی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ان کا آج پھر کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے، جس کا نتیجہ آنے پر آئسولیشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہیں گزشتہ روز تک بخار کی معمولی علامات تھیں۔ امکان ہے کہ وزیراعلی مراد علی شاہ آئندہ ہفتے سے باقاعدہ ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا وزیر اعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس، ذاتی حیثیت میں طلب

دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز شیرازی کی کورونا سمیت دیگر بیماریوں کے باعث طبیعت انتہائی ناساز ہیں اور وہ گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ارکان سندھ اسمبلی حلیم عادل اور جام اکرام کی طبیعت میں بھی بہتری آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں