جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

ایرانی مسلح

اسلام آباد : ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقِری نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقِری کا استقبال کیا۔

معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے آرمی چیف کی پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرَانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں