جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان : خاران میں لاک ڈاؤن کے سبب بچہ بھوک سے دم توڑ گیا

خاران میں

خاران : بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلسل لاک ڈاون نے معصوم بچے کی جان لے لی۔ چار ماہ کا معصوم بچہ خوراک نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔

ملک بھر کے طرح خاران میں بھی لاک ڈاون بدستور جاری ہے، تاہم ہوٹل پر روز کی اجرت پر کام کرنیوالے مزدور علی احمد کا شیرخوار بچہ دودھ نہ ملنے کے سبب انتقال کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے 116 مریض ہیں، 14 روزہ قرنطینہ مکمل کرنے والوں کے ٹیسٹ جاری ہیں : وزیر اعلیٰ بلوچستان

متوفی بچے کے والد کا کہنا ہے کہ دوران لاک ڈوان بیروزگاری کی وجہ سے بچہ کیلئے دودھ نہیں خرید سکا اور بچہ کو کئی دنوں سے دودھ کی جگہ پانی میں چینی ملا کر پلا رہے تھے اور مناسب خوراک نہ ملنے پر بچہ دم توڑ گیا۔

متوفی بچے کے والد علی احمد کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل لاک ڈاون میں روزگار نہ ملنے کی وجہ سے گھر میں ایک وقت کی روٹی بھی نہیں اور پورا گھر کئی روز سے فاقے کررہا ہے۔ انہوں نے بلوچستان حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے دردمندانہ اپیل کی کہ مالی مدد اور راشن فراہم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں