جی ٹی وی نیٹ ورک
بلوچستان

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھیک مانگنے والے6 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

ملتان: چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو نے گھر سے فرار,بھیک مانگنے والے6بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، جبکہ6 لاوارث بچے والدین کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے چورنگی نمبر9، دولت گیٹ، نشترچوک، کینٹ اور ریلوے اسٹیشن ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران بھیک مانگتے اور گھر سے فرار ہونے والے6بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

فرار بچوں میں 12سالہ سعید انور، 1سالہ وسیم، 11سالہ حسن، 8سالہ حسین، 9سالہ عثمان اور11 سالہ عباس جن کاتعلق لاہور اور ملتان سے ہے۔

 بیورو آفس منتقل کرکے والدین کی تلاش شروع کردی ہے. جبکہ حفاظتی تحویل میں لاوارث گمشدہ 6بچے17سالہ گونگا بہرہ سنی، 11سالہ عبید، 16سالہ گونگا بہرہ فرضی نام ٹی ٹی، 11سالہ شاہد ، 13سالہ احمد، 13سالہ اویس جن کے ذہنی توازن درست نہیں.اپنے والدین کے منتظر ہیں ان کےبارے میں چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو یا ہیلپ لائن1121پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں