جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

چین امریکی صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہوگا، امریکی انٹیلی جنس کا دعوٰی

امریکا نے

واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر چین پرالزام لگادیا، امریکی انٹیلی جنس نے دعوٰی کیا ہے کہ چین امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہوگا۔

امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے صدر ٹرمپ کی شکست یقینی بنانے کے لیے نومبر میں صدارتی انتخاب پر اثر انداز ہونے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چین کی کوشش ہے کہ ٹرمپ دوبارہ الیکشن نہ جیت سکیں۔

دوسری جانب امریکا نے روس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس صدر ٹرمپ کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں