جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

چین کی امریکہ سے پابندیوں کے خاتمے کی اپیل

چین پابندیوں

بیجنگ : چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کیساتھ خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کے عمل سے گزر رہے ہیں، چین نے پابندیوں کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔

چینی  وزیر خارجہ وانگ یی نے دارالحکومت  بیجنگ میں منعقدہ  لینٹنگ فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ خارجہ پالیسیوں کا جائزہ لینے اور نظر ثانی کرنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین اور بھارت کے درمیان معاہدہ طے، لداخ میں فوجیں پیچھے ہٹانا شروع

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ امریکی فیصلہ وقت کے تقاضے کے مطابق عالمی حالات کے تناظر میں مفروضات اور بے بنیاد شک و شبہات کو ایک جانب چھوڑتے ہوئے چین امریکہ باہمی تعلقات مناسب ڈگر پر ڈالے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن انتظامیہ کو چینی مال و اسباب پر عائد کردہ غیر ضروری کسٹم ٹیرف اور چینی فرموں سمیت تحقیقات اور تعلیمی اداروں پر یکطرفہ پابندیوں کو ہٹانے اور چین کی ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو ختم کر دینا چاہیے۔

متعلقہ خبریں