جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

چین کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پاکستان کو فراہم کرے گا

چین

بیجنگ: چین عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پاکستان کو فراہم کرے گا۔

چین ایک سمجھوتے کے تحت پاکستان کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرے گا، اس سمجھوتے کے تحت جنوبی ایشیائی ممالک سمیت پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین کا تجربہ ہوگا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین پاکستان میں عمر رسیدہ افراد، طبی عملے اور انتہائی بیمار افراد کو دی جائےگی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے یہ پہلا سمجھوتا ہے جس میں وہ ویکسین کی جانچ کے لیے اپنے ملک سے باہر کے لوگوں پر تجربہ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دنیا بھر میں سائنسدانوں کی جانب سے ویکسین کے ٹرائل کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں