جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چین کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق بیان سامنے آگیا

حملے

بیجنگ: چین نےحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدام کی حمایت کرتے رہیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سمیت ہر قسم کے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدام کی حمایت کرتے رہیں گے۔

چینی ترجمان نے اسٹاک مارکیٹ پر حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔

متعلقہ خبریں