جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستان میں بھی خدشہ

کرونا وائرس

کراچی: چین میں کرونا وائرس کی خطرناک وبا پھیلنے کے بعد پاکستان کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا، وفاقی وزارت صحت کی جانب سے وائرس کے خطرے کے پیش نظر ائیرپورٹس پر الرٹ جاری کیاجا چکا ہے۔

چین میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی یہ پراسراراورجان لیوا بیماری اب ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہورہی ہے، وفاقی وزارت صحت نے بھی ڈیزیز سرویلینس ڈویژن کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

وفاقی وزارت صحت نے ڈیزیز سرویلنس ڈویژن کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کی مطابق چین میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماری اب ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہورہی ہے۔

متاثرہ مریض کے چھینکنے، ہاتھ ملانے اور چھونے سے منتقل ہوتی ہے جس سے بچے اور ضعیف افراد زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بیماری سے سانس کی نالیاں متاثر ہونے کے بعد سانس لینے اورنزلہ، زکام میں شدت آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث مزید 3 بچے انتقال کرگئے: تھرپارکر

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام انٹر نیشنل ایئر پورٹس پر ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔

اور وفاقی وزارت صحت کی جانب سے قائم ہیلتھ کاونٹرز پر بھی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

کرونا نامی اس پراسرار وائرس سے بچاؤ کے لیے تاحال ویکسین دستیاب نہیں ہیں اس سے بچاؤ کا واحد حل صرف احتیاطی تدابیر ہی ہے۔

متعلقہ خبریں