جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

چین نے بھارتی الزام مسترد کرکے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیدیا

خبر

بیجنگ: چین نے بھارتی الزام مسترد کردیا، چین کا کہنا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کے فائبر آپٹک بچھانے کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے لوک سبھا میں بیان دیا کہ چین کے ساتھ بھارت کا سرحدی معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا، بھارتی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایل اے سی پر چین کی جانب سے فائبر آپٹک بچھانے کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہوں گی۔

چین نے سرحد کے قریب فائبر آپٹک بچھانے کے بھارتی الزام کو مسترد کر دیا ہے، چینی وزارتِ خارجہ نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کے فائبر آپٹک بچھانے کی خبر کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں