جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

چین نے کورونا وائرس کی ویکسین کی رونمائی کردی

کورونا

بیجنگ: چین نے اس سال کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہونے والی کورونا وائرس کی ویکسین کی رونمائی کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت میں ’’بیجنگ ٹریڈ فیئر ہفتہ‘‘ منایا جا رہا ہے جس میں مختلف کمپنیاں اپنی پروڈٖکٹس سے دنیا کو متعارف کرا رہی ہیں اور جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں تاجروں اور عوام نے اسٹالز کا دورہ کیا۔

اس بیجنگ ٹریڈ فیئر میں دو کمپنیوں سینو ویک بائیوٹیک اور سینو فارم کے اسٹال پر کورونا وائرس کی ویکسین کی رونمائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس سال کے آخر تک تینوں ضروری ٹرائل مکمل ہوجائیں گے اور ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے نمائندے کے مطابق سینو بائیوٹیک نے ویکسین کی تیاری کے لیے ایک علیحدہ فیکٹری بھی قائم کردی ہے جس میں 300 ملین ڈوزز کی ایک سال میں تیاری ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ خبریں