جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

چین سے علی بابا فاؤنڈیشن کا پہلا طیارہ طبی سامان لیکر کراچی پہنچ گیا

علی بابا

ای کامرس کمپنی علی بابا کے ریٹائر چیئرمین جیک ما کی جانب سے کورونا وائرس سےمتعلق ضروری طبی سامان کی فراہمی کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

جیک ما فاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے طبی سامان فراہم کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دونوں فاؤنڈیشن نمائندہ منیجنگ ڈائریکٹر دراز احسان سے عطیہ کردہ سامان وصول کیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ملک بھر میں سامان کی ترسیل اور تقسیم کرے گی۔

اس موقع پر کراچی میں چین کے قونصل جنرل مسٹر لی بیجیان اور کراچی میں چین کے نائب قونصل جناب ژانگ ہاؤ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو 10 ایشیائی ممالک کے لیے ضروری طبی سامان عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تمام 10 ایشیائی ممالک مجموعی طور پر 18 لاکھ ماسک، 2 لاکھ 10 ہزار ٹیسٹنگ کیٹس، 36 ہزار حفاظتی لباس سمیت دیگر ضروری سامان بھی شامل ہے۔

حیدرآباد کے شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی میں چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ پاکستان میں وبائی امراض پھیلنے کے بعد سے چین کی حکومت اور عوام پاکستانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے اور امداد فراہم کررہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاو جِنگ کی طرف سے جیک ما فاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کے عطیہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوششیں بہت مضبوط اور متاثر کن رہی ہیں۔

جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ طبی سامان کا عطیہ وائرس کے خلاف استعداد قوت میں اضافہ کرے گی اور مزید پھیلاؤ کی روک تھام میں معاون ہوگی۔

اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ ہماری کوشش ہے کہ لاجسٹک چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے۔

متعلقہ خبریں