جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ترجمان پاک بحریہ کی چین کے سفیر سے ملاقات

کراچی: چین کے سفیرجناب یاﺅ جینگ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاک چین بحری دفاعی تعاون اورخطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سی پیک کے میر ی ٹائم سکیورٹی سے متعلقہ اُمور پر بھی بات چیت کی گئی۔ نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ چین کے سفیر نے پاک بحریہ کی خطے میں سکیورٹی کے استحکام کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں