جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

چینی کمپنی شیاؤمی ایپل کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب

شیاؤمی

سال کی دوسری سہ ماہی میں چینی کمپنی شیاؤمی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی۔

اسمارٹ فون بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی عالمی مارکیٹ میں 17 فیصد شیئر کے ساتھ ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں شیاؤمی کے مارکیٹ شیئر میں 83 فیصد اضافہ ہوا، سام سنگ نے اس عرصے میں 15 فیصد ترقی کی جس کی وجہ سے وہ بدستور دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے۔ سام سنگ کا عالمی مارکیٹ میں شیئر شیاؤمی سے 2 فیصد زیادہ یعنی 19 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیاؤمی کی 200 میگا پکسل کیمرے والا موبائل متعارف کروانے کی تیاری

امریکی کپنی ایپل 14 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسرے جب کہ چوتھے نمبر پر 10 فیصد شیئرز کے چائنیز کمپنی اوپو موجود ہے۔ ایک اور چینی کمپنی ویوو بھی 10 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ویوو موجود ہے۔

متعلقہ خبریں