جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چینی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی کا وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ

دفاعی اتاشی

روالپنڈی : چینی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی نے وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  وفد کی سربراہی میجر جنرل چین وین رانگ نے کی، وفد کی آمد پی ایل اے کی 93 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہوئی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے چینی وفد کا استقبال کیا اور چینی وفد کو آرمی چیف کا پیغام پہنچایا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج اورپی ایل اے پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے، پاک چین تعلقات میں دونوں ممالک کی افواج قلیدی حیثیت رکھتی ہیں، دونوں مسلح افواج کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے : شاہ محمود قریشی

چینی دفاعی اتاشی نے آئی ایس پی آر میں تقریب پر شکریہ ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف اور مسلح افواج کی طرف سے مبارکباد دی۔

چینی ڈیفنس اتاشی کا کہنا تھا کہ پاک چین عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت آئی ہے، انسداد کورونا سمیت ہر شعبہ میں باہمی کوششیں کی گئیں۔

چینی سفیر کا پیغام بھی اس موقع پر پڑھا گیا۔

متعلقہ خبریں