چینی صدر نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت کے معاملے پر تبادلہ خیال اور مذاکرات کی حمایت کی ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے ساتھ فون پر بات کی، جس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان فالو اپ مذاکرات کی حمایت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان، جو مملکت کے وزیر اعظم بھی ہیں، نے سنی مسلم سعودی عرب اور شیعہ ایران کے درمیان اچھی ہمسائیگی کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے چین کے اقدام کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں بس کو حادثہ، 20 عازمین حج جاں بحق، شہباز شریف کا افسوس کا اظہار
مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب، دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ، اور اقتصادی پاور ہاؤس چین، جو خلیجی ریاستوں کے اہم تجارتی شراکت دار ہیں، کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اپنے بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کریں گے اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مزید تعاون کریں گے۔