چینی نائب صدر 3 روزہ دورے پر 26 مئی کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: چینی نائب صدر 26 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب صدر 26 سے 28 مئی کو پاکستان کا دورہ کریں گے، چینی نائب صدر وانگکشن تیرویں پیپلز کانگریس اور خارجہ امور چین کمیشن کے ممبر ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان حالیہ ادوار میں روابط مزید تیز ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نومبر 2018 اور اپریل 2019 کو وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے بعد یہ چینی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم دورہ ہے، دورے میں چینی نائب صدر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور  صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کریں گے۔