جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور دھماکوں کے بعد چنیوٹ اور لودھراں پولیس کا سرچ آپریشن، 22 افراد گرفتار

چنیوٹ / لودھراں : داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی پر خودکش دھماکہ کے بعد چنیوٹ اور لودھراں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے، پولیس کی جانب سے مذہبی جماعتوں کے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، سرچ اپریشن کیا گیا۔

لاہور خودکش دھماکے کے بعد چنیوٹ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور کھیتران کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مختلف مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی فزیکل تصدیق کی گئی ہے۔

آپریشن کے دوران پانچ سو افراد کی بائیو میڑک تصدیق کی گئی، دوران سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ منشیات برآمد ہونے پر اشتہاریوں سمیت 17 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونیوالے ملزمان سے 10 پسٹل, 2 بندوق, 3 رائفل, 1 ریوالور, 56 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ پولیس کو مطلوب اشتہاریوں کو پناہ دینے والے 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جارہی ہیں۔

دوسری طرف لودھراں پولیس نے بھی لاہور دھماکے کے بعد سیکورٹی سخت کردی ہے۔

ایلیٹ فورس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا، جبکہ ایک پک اپ اور ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی گئی ہے۔

سرچ آپریشن میں 23 گھروں کی تلاشی اور 34 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

ڈی پی او لودھراں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طاقت سے عمل کیا جائے، دہشت گردوں کا قلع قمع کئے بغیر امن ممکن نہیں ہے، غیر قانونی مقیم افراد خصوصی ہدف ہیں، انہوں نے ہدایت کی کرایہ داری ایکٹ پر مکمل عمل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں