جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

چڑیا گھر کے تالاب سے مگرمچھ کے منہ والی مچھلی برآمد

نیویارک: امریکا کی شمال مشرقی ریاست کے پارک سے مگرمچھ کے منہ والی مچھلی برآمد ہوئی، لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے ’فینی مور پارک‘ کے تالاب سے مگرمچھ اور شارک کے منہ والی مچھلی دریافت ہوئی جس کے نوکیلے دانت بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق تالاب سے ملنے والی مچھلی غیرمعمولی تھی کیونکہ اُس کی جسامت دیگر کے مقابلے میں علیحدہ اور شکل مگرمچھ کی طرح تھی۔

محکمہ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برآمد ہونے والی مچھلی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اُسے ’مگرمچھ مچھلی‘ قرار دیا۔

پولیس نے مطابق یہ مچھلی اُس وقت تالاب سے برآمد ہوئی جب چڑیا گھر میں جانوروں کی پراسرار اموات ہورہی تھیں۔ مقامی لوگوں نے اس کی موجودگی کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ مچھلی زیادہ دیر زندہ نہ رہ سکی اور پانی زیادہ ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے مر گئی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے مچھلی کو مزید تحقیق کے لیے اپنے قبضے میں لے لیا۔

دوسری جانب چڑیا گھر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے کسی فرد یا شہری نے مچھلی تالاب میں نہیں چھوڑی، ہم اس کی موجودگی کا سُن کر خود بھی حیران رہ گئے کہ یہ یہاں تک کیسے پہنچی۔

متعلقہ خبریں