جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

چور نے وائر لیس سگنلز کی مدد سے قیمتی گاڑی چرالی

چور

کاؤنٹی ڈاؤن میں گھر کے باہر کھڑی لاک گاڑی کو چور نے بغیر چابی اور لاک توڑے بنا ہی انتہائی مہارت سے چوری کرلیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیو ٹاؤن روڈ سے گھر کے باہر کھڑی گِرے رنگ کی بی ایم ڈبلیو 640 ڈی اسپورٹس گاڑی کو صبح کے وقت چرایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اب چور آپ کی گاڑی کے "کی فوب” سے وائرلیس سگنل کو ری ڈائریکٹ کرکے کار تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

پولیس نے خبردار کیا کہ گاڑی کے مالکان کو وہی احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیئے جو وہ اپنے گھر کی حفاظت کرنے کے لیے اپناتے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کی چابیوں کو گھر کے بیرونی دروازوں اور دیواروں سے دور رکھیں، وائر لیس سگنلز کو بلاک کرنے کے لیے ایسی گاڑیوں کی چابیوں کو ایک دھاتی مادے سے بنے پاؤچ میں رکھیں۔

متعلقہ خبریں