جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

چھوٹے میاں صاحب قوم کے ساتھ کی گئی ڈکیتیوں کا جواب دیں: فردوس عاشق اعوان

چھوٹے

سیالکوٹ: فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سسلین مافیا پاکستان آنے سے انکاری ہے لیکن نواز شریف اورشہبازشریف کا اٹھارہ سوالات پیچھا کرتے رہیں گے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سسلین مافیا پاکستان آنے سے انکاری ہے لیکن نواز شریف اورشہبازشریف کا اٹھارہ سوالات پیچھا کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا چھوٹے میاں صاحب قوم کے ساتھ کی گئی ڈکیتیوں کاجواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن چائے کی پیالی میں طوفان لانا چاہتی ہے : فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن اپارٹمنٹس کی ملکیت سےانکار کرتے رہے۔ سسلین مافیا کہلانے والے گاڈ فادر اسی اپارٹمنٹ میں اجلاس کر رہے ہیں۔ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے ناکام ہوں گے اور لندن میں مال بچاؤمہم جلد دم توڑے گی۔

متعلقہ خبریں