جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

چوتھے روز کا کھیل ختم، پاکستان کو فتح کیلئے 3 وکٹیں درکار

پاکستان

کراچی: دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھ دیا جس کے باعث کل آخری روز پاکستان کو فتح کے لیے صرف 3 وکٹیں درکار ہوں گی جب کہ سری لنکا کے ٹیل اینڈرز کو 264 رنز کے پہاڑ کو عبور کرنا ہوگا۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر 476 زنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کے 7 کھلاڑی لڑ کھڑآ گئے۔ اوشادہ فرنینڈو کی ناقابل شکست سینچری کے باوجود سری لنکا مجموعی طور پر صرف 212 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے حارث سہیل، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک جبکہ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن سائیڈ میں اوشادہ فرنینڈو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کا سامنا نہیں کرسکا۔ پاکستان کے لیے واحد خطرہ اوشادہ فرنینڈو اب بھی 102 کے انفرادی رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف: کراچی

واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ کم روشنی، بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کسی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں