جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغان صورتحال : سی آئی اے کے ڈی جی کی آرمی چیف سے ملاقات

ڈِی

اسلام آباد : امریکی سی آئی اے کے ڈی جی نے آرمی چیف سے اہم ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سی آئی اے کے ڈائیریکٹر جنرل ولیم جوزف برنز نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی کا طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان اپنے بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون پر کاربند رہے گا۔ افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لئے تعاون جاری رہے گا۔

ڈِی جی سی آئی اے نے افغانستان کی صورتحال بشمول شہری انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تمام سطحوں پر سفارتی تعاون جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں