جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کمپوٹرائزڈ ایف آئی آر کیوں؟ رانگ وے کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عدالت میں چیلنج

رانگ وے

کراچی : ٹریفک پولیس کی جانب سے رانگ وے کی خلاف ورزی پر کی جانے والی کاررائیوں کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں رانگ وے کی خلاف ورزیوں اور چالان کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست گزار شہری نعیم کے مطابق رانگ وے کی خلاف ورزی نوجوانوں کو کریمنل بناکر پیش کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے شہریوں کو ایک جرم کی دو سزائیں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ رانگ وے کی خلاف ورزی پر کمپوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ کمپوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرکے نوجوانوں کا مسقبل تباہ کیا جارہا ہے۔ نوجوان جب سرکاری نوکری کی درخواست دیں گے تو انہیں اس مقدمے سے مسائل کا سامنا ہوگا۔

شہری نے درخواست میں کہا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد شہریوں کو 24 گھنٹے حوالات میں رکھ کر ماتحت عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ رانگ کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر کے بجائے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے یا لائسنس معطل کیا جائے۔

درخواست میں سندھ حکومت ،آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں