جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہری، 10 گرام چرس پینے اور رکھنے کی اجازت لینے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا

10 گرام

کراچی :  سندھ ہائیکورٹ کراچی میں ایک شہری نے 10 گرام چرس پینے اور رکھنے کی اجازت دینے کے لیے درخواست دائر کردی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار پر برہمی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں۔ کیا آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں۔ بتائیں آپ پر کتنا جرمانہ عائد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کوسٹ گارڈز نے گوادر سے 1750 کلو گرام چرس برآمد کرلی

درخواست گزار غلام اصغر سائین نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں، مفاد عامہ کی درخواست لےکر آیا ہوں۔ 10 گرام چرس رکھنے پر جرمانہ بھی ختم کیا جائے۔ بڑے شریف لوگ پیتے ہیں، پولیس تنگ کرتی ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو پینا ہے تو ان ممالک میں چلیں جائیں، یہاں اجازت نہیں۔ ایسی درخواستیں عدالت میں کیوں لے کر آتے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بنے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ نہیں چاہیے ایسا ریونیو، آمدنی بڑھانے کے اور بھی جائز طریقے ہوتے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کردی۔ درخواست میں وزارت قانون وفاق و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں