جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لودھراں؛ پولیس کے خلاف احتجاج

پنجاب: لودھراں میں پولیس گردی کا شکارعلاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے دو سگے بھائیوں کو چھ روز سے نا معلوم مقام پر حراست میں لے رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ خان پور ٹبہ میں درجنوں علاقہ مکین مرداورخواتین نے مقامی پولیس کے رویہ کے خلاف احتجاج کیا ۔خاتون کنیزمائ نے بتایا کہ انکی گیارہ بیٹیاں ہیں اور گھرکاواحد کفیل اسکا شوہر اور دیور چھ روز سے پولیس کی مبینہ حراست میں ہیں جن پر کوئ مقدمہ درج نہیں ہے ۔

اسکےشوہر محمد حنیف  نے بااثر افراد کے پیسے دینے ہیں کاروبار میں گھاٹے کی وجہ سے نہیں دے سکے ۔پولیس والے کہتے ہیں لین دین کلیر کرکے آؤ بندے لے جاؤ ۔ کنیزمائ نے بتایا کہ ہم چھ روز سے مختلف تھانوں کے چکرلگارہے ہیں ہمیں ملاقات تک نہیں کرنے دی جارہی ہیں ۔اعلی افسران نوٹس لیں  شوہر اوردیورکو پولیس کی ناجائز حراست سے چھڑائیں جبکہ پولیس ترجمان نے اپنے موقف میں بتایا کہ الزام بے بنیاد ہے کسی کو ناجائز حراست میں نہیں لیا گیا۔

متعلقہ خبریں