جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بیروت میں تباہی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

شہری سڑکوں پر نکل

بیروت : بندرگارہ میں ہونے والے دھماکے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی شہری زخمی ہوگئے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے کے غم و غصے میں مبتلاء شہری سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کی غیر ذمہ داری واقعے کا سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت کے ہولناک دھماکوں کی تحقیقات کا آغاز، بندرگاہ کے ذمہ داران گھروں میں نظر بند

شہری پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکے کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں اب تک 16 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں