جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سوک سینٹر فائرنگ معاملہ، کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ مکمل سیل

سوک سینٹر سیل

کراچی: سوک سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افسران کی نمازجنازہ ادا کردی گئی واقعہ کے بعد سوک سینٹر میں سوگ کا عالم کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ مکمل سیل عوامی، امور کے کام رک گئے سیکورٹی عملے کو الرٹ کردیا گیا۔

سوک سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے کے ڈی اے افسران وسیم عثمانی کی نمازجنازہ گلشن اقبال بلاک سکس کی جامع مسجد ابوحنیفہ جبکہ وسیم رضا کی گذشتہ شب مسجد خیرالعمل انچولی میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوک سینٹر میں فائرنگ؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق

واقعے کے بعد سوک سینٹر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی شہریوں کوواک تھروگیٹ کے ذریعے اندر جانے کی اجازت دی گئی، کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کو مکمل سیل کردیا گیا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

سوک سینٹر میں مختلف محکموں کے اٹھارہ دفاتر ہیں جہاں شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں