جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سوک سینٹر میں فائرنگ؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق

سوک

کراچی: سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق ہوئے، ایک افسرزخمی ہوا۔ پولیس نے واقعے کو آپسی جھگڑے کا شبہ ظاہر کیا۔

کراچی کے ڈی اے سوک سینٹر میں فائرنگ کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ واقعہ تقررو تبادلے کا نکلا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کے ڈی اے لینڈ ‌ڈپارٹمنٹ میں‌ پیش آیا۔ فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈوسیم عثمانی جان سے گئے جبکہ سپرنٹنڈنٹ حفیظ الحسن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حفیظ الحسن پندرہ سال سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میٹروویل سائٹ برانچ کے ڈی اے تھا۔ ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے وسیم رضا نےحال ہی میں چارج سنبھالا اور طویل مدت سے تعینات افسران کے تبادلے کیے۔

کے ڈی اے افسر کے مطابق حفیظ الحسن نے اپنا تبادلہ رکوانے کی کوشش کی بااثر اور ڈائریکٹر لینڈ کے قریبی افسر سے رابطہ کیا وسیم رضا اور وسیم عثمانی سے بھی بات چل رہی تھی۔

عینی شاہد عمران نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا جس میں کہا گیا کہ دفتر کے اندر بحث ہورہی تھی اور چند لمحوں قبل ہی دفتر سے باہر گیا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے پانچ گولیوں کے خول ملے ہیں۔ دفتر سے اسلحہ برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

اسلحہ فرانزک کے لیے بھیجا جائے گا، دفتر کے باہر کھڑے ملازموں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں