جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہری کی ہلاکت پر کے ایم سی کیخلاف ایک کروڑ سے زائد کا ہرجانے کا دعویٰ

ایک کروڑ سے زائد

کراچی : سیوریج نالے میں دھماکے سے شہری کی ہلاکت پر کے ایم سی کے خلاف ایک کروڑ سے زائد کا ہرجانے کا دعوی دائر کردیا گیا۔

نارتھ کراچی میں سیوریج نالے میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے شہری کی والدہ نے کے ایم سی کے خلاف ایک کروڑ بائیس لاکھ سے زائد ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔

دعوے کی درخواست میں کے ایم سی کے بذریعہ میونسپل کمشنر اور ڈی ایم سی سینٹرل کو بذریعہ ڈی سی سینٹرل فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علی زیدی کا مِفتاح اسماعیل کو 10 کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس

درخواست کے مطابق 28 فروری کو نارتھ کراچی رحمانیہ مسجد کے قریب نالے میں گیس بھرجانے سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں فرید جاں بحق ہوا۔ نالے کی صفائی نہ ہونے سے نالے میں گیس بھری اور دھماکہ ہوا۔ نالے میں گیس دھماکہ کے ایم سی کی نااہلی کے باعث ہوا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ جاں بحق شہری کی والدہ نے جان لیوہ حادثات ایکٹ کے تحت دعوی دائر کیا ہے۔ عدالت نے کے ایم سی اور ڈی ایم سی سینٹرل سے جواب طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں