جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

زلفی، بزدار اور سرور کو کلین چٹ احتساب کے منہ پر طمانچہ ہے : شازیہ مری

زلفی، بزدار اور سرور

اسلام آباد : شازیہ مری کا کہنا ہے کہ زلفی، بزدار اور سرور کو دی جانے والی کلین چٹ احتساب کے منہ پر طمانچہ ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل نے مکارانہ احتساب کو بے نقاب کردیا ہے، زلفی، بزدار اور سرور کو دی جانے والی کلین چٹ احتساب کے منہ پر طمانچہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نے ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے ملک کو کرپشن میں دھنسایا : مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل کا ازخود نوٹس لیا جاتا ہے یا نہیں۔ زلفی، بُزدار اور سرور کے خلاف تحقیقات کو پی ٹی آئی کے پرچم میں لپیٹ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچارے بیوروکریٹس کو نشانہ بناکر بیورو کریسی کو پیغام دیا جا رہا ہے۔ ثابت ہوگیا ہے نام نہاد احتساب حکومت کا سیاسی ایجنڈا ہے۔

متعلقہ خبریں