جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سعودی امداد ہمارے لیے بہت اہم ہے، جس کا آئی ایم ایف کے ساتھ تعلق نہیں : مشیر خزانہ

آئی ایم ایف کے ساتھ

اسلام آباد : شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں، متعلق زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتا۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب 1.2 ارب ڈالر دے گا۔ پاکستانی روپے پر بہت پریشر ہے۔ سعودی امداد ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر سپورٹ فنڈز بھی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ہی سعودی وزیر خزانہ نے مجھے فون کردیا تھا۔ سعودی فرمانروا نے کہا پاکستان ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غریب ہو یا امیر ملک ہر جگہ قیمتیں بڑھیں ہیں : حماد اظہر

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔ آئی ایم ایف سے سعودی ریلیف کا کوئی تعلق نہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کا مارکیٹ میں مثبت اثر آئے گا۔ معاہدے سے متعلق زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کے دباؤ کے باوجود عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں۔ ماضی میں تیل پر لیوی لی جاتی تھی۔

متعلقہ خبریں