جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آئی جی کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے،مراد علی شاہ

آئی جی

عمر کوٹ: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے اور ان کی مرضی سے ہی آئی جی کی تبدیلی کے لیے وفاق کو خط لکھا گیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ بذریعہ ہیلی کاپٹر بدھ کی صبح عمرکوٹ پہنچے اور انہوں گاؤں کھاڑوڑو سید میں رکن صوبائی اسمبلی مرحوم سید علی مردان شاہ کی وفات پر ان کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹے سید امیر علی شاہ، بھائی ڈاکٹر نورعلی شاہ اور بھانجے صوبا ئی وزیر سید سردار علی شاہ سے تعزیت کی اور گہر ے دکھ کا اظہار کیا۔

آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ، مزید دو نام وفاق کو ارسال کردیئے

بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی تاہم بلاول بھٹو زرداری نے کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ سید علی مردان شاہ کے اچانک انتقال پر ہم غمزدہ ہیں مرحوم نے اپنی تمام زندگی پارٹی، عوام اور جمہوریت کیلئے وقف کر رکھی تھی وہ میری والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے سچے سپاہی تھے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے اور ان کی مرضی سے ہی آئی جی کی تبدیلی کے لیے وفاق کو خط لکھا گیا، سندھ میں دوسری بار آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے پہلی بار نواز شریف کے دور حکومت میں گندم ایکسپورٹ کرنے کی وجہ سے بحران پیدا ہوا ۔

متعلقہ خبریں