جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کی مبارکباد

بابا گرونانک

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن کی مبارک باد اور انہیں تقریبات میں شرکت کے لیئے پنجاب آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے سکھ برادری کو بابا گرونانک دیوجی کے ساڑھے پانچ سوویں جنم دن پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور راہ داری کھلنے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرتار پور راہ داری کا افتتاح تحریک انصاف کی حکومت کا مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک تاریخ ساز اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بابا گرونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پنجاب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا بابا گرونانک کا جنم دن سکھ برادری کا روایتی مذہبی اور خوشیوں بھرا تہوار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یک جہتی کو فروغ ملتا ہے۔ بابا گرو نانک مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بابا گرونانک کا شمار ان ہستیوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے انسانیت سے پیار، اخوت اور بھائی چارے کے پیغام کوعام کیا۔

انہوں نے کہا سکھ  برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں