وزیر اعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرستان میں باردوی سرنگ کے دھماکے کی مذمت

وزیر اعلیٰ پنجاب شمالی وزیرستان

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے شمالی وزیرستان میں باردوی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کی اور 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شمالی وزیرستان میں باردوی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ دھماکے میں 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت ہمارا افتخار ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان آرمی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ

ان کا کہنا تھا کہ آج وطن ان ہی شہداء کی بے مثال قرانیوں کے باعث پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پوری قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔

شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔