جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لندن بیٹھ کر مزے لوٹنے والوں سے دکھی انسانیت کی بات نہیں جچتی : وزیر اعلیٰ پنجاب

لندن بیٹھ کر مزے

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کئی ماہ لندن بیٹھ کر مزے لوٹنے والوں سے دکھی انسانیت کی بات نہیں جچتی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کورونا سے نمٹنے کا کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اہم قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت بحرانوں میں بھی قوم کی خدمت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی : مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام اپوزیشن کے دوغلے چہرے کو پہچان چکی ہے۔ کئی ماہ لندن بیٹھ کر مزے لوٹنے والوں سے دکھی انسانیت کی بات نہیں جچتی۔ اپوزیشن جماعتیں کورونا وباء پر سیاست چمکانے سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم کی دانشمندانہ سوچ اور دور اندیش فیصلوں سے خائف ہیں۔ انشاء اللہ عوام کے تعاون سے کورونا وائرس پر قابو پائیں گے۔

متعلقہ خبریں