سندھ حکومت کا بڑا اعلان، طلباء یونیز پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت

کراچی : سندھ حکومت نے اہم اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے طلباء یونیز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ طلباء یونیز کی بحالی سے متعلق قانون سازی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ایک قانون بنا کر کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طلباء کا طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے طلبہ یکجہتی مارچ

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی طلباء یونیز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری بھی طلباء یونیز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ طلباء یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ طلباء کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہئیے۔