جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سی این جی بحال، اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں: کراچی

اسٹیشنز

کراچی: چار دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے، گیس فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

چار دن کی بندش کے بعد شہر قائد میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے، گیس فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کےمطابق صبح سات بجے سے شام سات بجے تک سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے۔

اس سےقبل چاردن سے گیس اسٹیشن بند تھے، ٹرانسپورٹر پھرسے پیٹرول پر گاڑیاں چلانے پر مجبور تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اتوارکی شب سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا عندیہ: ایس ایس جی سی

گیس اسٹیشن کھلنے سے قبل ہی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ چکی تھیں، بدھ کی صبح بند ہونے والے سی این جی اسٹیشن کا جمعے کی صبح آٹھ بجے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق پینتیس مختلف گیس فیلڈ سے گیس کم مل رہی ہے، اسی وجہ سے جمعے اور ہفتے کو گیس کی سپلائی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پریشر کو مدنظر رکھ کر آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں