جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں سی این جی سترہ روپے فی کلو مہنگی

180 روپے سترہ روپے

کراچی : شہر قائد میں سی این جی کی قیمت میں سترہ روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

سی این جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، شہر قائد میں سی این جی سترہ روپے فی کلو گرام مہنگی کردی گئی۔ سی این جی 123 روپے سے 140 روپے کردی گئی۔

پندرہ روز بعد ملنے والی سی این جی سترہ روپے مہنگی مل رہی ہے۔ آل پاکستان سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمت نہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑؑھیں : کوئٹہ میں غیر قانونی سی این جی اسٹیشن پر چھاپہ، دو افراد گرفتار

قیمت بڑھانے کے بجائے کاروبار بند کرنے کو ترجیح دینے کی بات کی تھی۔ سی این جی ڈیلرز نے ٹیکس اور ڈیوٹی کا سارا بوجھ شہریوں پر ڈال دیا۔ سی این جی کی قیمت میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں