جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کوسٹ گارڈز نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈزنے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ حب کے قریب کارروائی میں کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کےخفیہ خانوں میں چھپائی گئی 164 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش اور45کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

کارروائی میں تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی جانےوالی دیگر غیرملکی اشیاءکپڑا،سگریٹ بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یباً اکیس کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے ۔

متعلقہ خبریں