جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں کوکین اور شراب کا استعمال سامنے آیا ہے: وزیر صحت

قادر

کراچی: قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر چڑھا کر گھومے مگر فریکچر نہیں تھا، عمران خان کا یورین سیمپل بھی لیا گیا تھا، عمران خان کے نمونے میں شراب اور کوکین کے اجزا پائے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان گرفتار ہوئے اور ان کو پمز اسپتال لایا گیا، پمز اسپتال میں عمران خان کا میڈیکل ہوا، میڈیکل رپورٹ جمع ہونے سے پہلے ہی عمران خان کو رہا کردیا گیا، میڈیکل رپورٹ سے پہلے ہی عمران خان کو مثالی انصاف فراہم کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے دیا، ٹانگ بھی بلکل ٹھیک

قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان میڈیکل رپورٹ پبلک دستاویز ہے جو سامنے رکھ رہا ہوں، عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر چڑھا کر گھومے مگر فریکچر نہیں تھا، عمران خان کا یورین سیمپل بھی لیا گیا تھا، عمران خان کے نمونے میں شراب اور کوکین کے اجزا پائے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دماغی استحکام پر سوالیہ نشان ہے، ان کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو جس راستے پر لگایا اس کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرایا، کیا اسی شخص کو ڈیم والے جج نے صادق اور امین قرار دیا تھا؟، عمران خان باتیں کیا کرتا ہے اور میڈیکل رپورٹوں سے کیا نکلتا ہے، عمران خان اکسا کر کہتا ہے کہ مجھے کچھ نہیں معلوم، پاکستان کے عوام اپنے بچوں کو اس کے حوالے نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے عمران خان دماغی طور پر ٹھیک نہیں، اس شخص کی میڈیکل رپورٹ میں پلستر نہیں پاؤڈر نکلا ہے، چمڑی پر پلستر لے کر گھومنے والا عمران خان دنیا کا واحد آدمی ہے، جعلی فریکچر کی رپورٹ بنانے والے ڈاکٹرز کو انکوائری کیلئے بلایا جائے گا، ابتدائی رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی علامات پائی گئی ہیں، میڈیکل رپورٹ فراہم کردیں گے باقی کارروائی پولیس کا کام ہے۔

متعلقہ خبریں