جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کوک اسٹوڈیو سیزن 13؛ 8 سال بعد پنجابی ریپر بوھیمیا کی بھی واپسی

کوک

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول میوزک شو کوک اسٹوڈیو کا سیزن 13 متوقع طور پر رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

کوک اسٹوڈیو کا سیزن 13 پچھلے تمام تر سیزنز کے مقابلے میں سب سے مختصر ہوگا اور اس میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کے اندر 12 گانے ریلیز کیے جائیں گے۔

معروف میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے 13ویں سیزن کو بھی وائٹل سائنز کے رکن روحیل حیات پروڈیوس کر رہے ہیں جب کہ اس سیزن میں صرف اوریجنل گانوں کو ہی پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کاپی رائٹ کے دعووں کا شکار

اس سیزن میں 8 سال بعد معروف پنجابی ریپر بوھیمیا بھی نظر آئیں گے جب کہ سیزن 13 میں گلوکار راحت فتح علی خان، صنم ماروی، میشا شفیع، علی نور، اعزاز، مہدی ملوف، عمیر جسوال، وجیہہ نقوی، زارا مدنی، ساحر گُل خان، نوازش، علی پرویز مہدی، فریحہ پرویز اور شہروز حسین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں