جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ایس ایل 7کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب

پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7کی نگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی۔

افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل 7 کا آفیشل گانا گایا گیا جو عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گایا۔

افتتاحی تقریب کے موقع وزیر اعظم عمران خان کا پیغام نشر کیا گیا، جس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ساتویں پی ایس ایل کو اوپن کررہا ہوں امید ہے ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے آغاز سے ایک روز قبل نیشنل اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی

آج افتتاحی میچ میںملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے،پی ایس ایل 7میں مجموعی طور پر 34میچز کھیلے جائیں گے۔

کراچی میں پی ایس ایل کے 15اور لاہور میں 19میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 7کے 27جنوری سے 7فروری تک کراچی میں میچز کھیلے جائیں گے، جب کے10 فروری سے 27فروری تک فائنل سمیت دیگر میچزلاہور قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں