لاہور : سی ٹی ڈی نے صوبے بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر 45 کومبنگ و سرچ آپریشن کیئے، جس میں 2 ہزار 114 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان پولیس میں تقرر نامہ تقریب، 290 خواتین اور 71 اقلیتوں کو بھرتی کرلیا گیا
530 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ دوران آپریشن چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش جاری ہے۔ گرفتار افراد میں سے تین ڈیرہ غازی خان اور ایک راولپنڈی سے گرفتار ہوا۔