جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کامیڈین بھارتی سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا

بھارتی سنگھ

بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کو ممنوعہ منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی بالی وڈ  میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

این سی بی کا کہنا ہے کہ جب ان کے افسران نے بھارتی سنگھ کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں 86.5 گرام حشیش ملی۔ دوران تفتیش بھارتی اور ان کے شوہر ہرش لمباچھیا نے گانجا استعمال کرنے کااعتراف کیا۔

این سی بی کے مطابق بھارتی سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر ہرش کا میڈیکل چیک اپ کرایا جارہا ہے۔

نامور ہیرو اور ویلن اسلم پرویز کو ہم سے بچھڑے 36 برس بیت گئے

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران فلم انڈسٹری میں بڑےپیمانے پر ممنوعہ منشیات کے استعمال کا راز فاش ہوا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں اور آئے دن معروف اداکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جارہا ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بھارتی سنگھ خود کامیڈین ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد ریئلٹی شوز کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔ اس وقت وہ اور ان کے شوہر ہرش ‘ڈانس انڈیا ڈانس’ نامی ریئلٹی شو کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں