جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب کے دیہی علاقوں کے رہائشی افراد کی ویکسینیشن کے عمل کا آغاز

فیکٹری میں گیس

لاہور : شہروں کے بعد اب دیہی علاقوں کے رہائشی افراد کو ویکسینیشن لگانے کے لیئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں کے رہائشی افراد کی ویکسینیشن کیلئے صوبہ بھر کے بنیادی و دیہی مراکز صحت کو کورونا ویکسینیشن سینٹرز کا درجہ دے دیا۔ صوبہ بھر میں روازنہ 320 دیہی مراکز صحت میں 80 ہزار افراد کو ویکسیینیشن لگائی جا سکی گی۔

یہ بھی پڑھیں : دس لاکھ سائینو فارم ویکسین پاکستان پہنچ گئیں، شہریوں سے ویکسینیشن کروانے کی اپیل

تمام اضلاع کے ڈسی سی اوز اور چیف ایگزیکٹو افیسرز کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ویکسینیشن سینٹرز میں فرنٹ لائن ورکرز اور عام عوام کو ویکسینیشن لگائی جائے۔

متعلقہ خبریں